اسلام آ باد (رانا غلام قادر) بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافہ قلمدان تفویض کردیاگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔انہیں یہ اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔