• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث انڈیکس جمعرات کو ایک لاکھ 26 ہزار کی نفسیاتی حد کو بھی عبور کر کے نیا ریکارڈ بنا یا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث مندی میں بدل گئی انڈیکس میں 200پوائنٹس کی کمی ہوئی کے ایس ای 100انڈیکس کم ہو کر 1لاکھ 24ہزار پر بند ہوا ۔مارکیٹ سرمائے کی مالیت میں 42 ارب روپے کم ہوگئے 57 فیصد شئیرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 259.56پوائنٹس کی کمی سے 124,093.12 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید