ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PCMA) کے چیئرمین ہارون علی خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایوانِ تجارت و صنعت ملتان (MCCI) کا دورہ کیا اور صدر چیمبر میاں بختاور تنویر شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کیمیکل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، صنعتی تعاون، پالیسی اصلاحات اور مستقبل کی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ہارون علی خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن نہ صرف روایتی کیمیکل سیکٹر کو بلکہ فارما انڈسٹری کو بھی ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور اس ضمن میں مختلف نمائشیں، سمپوزیم اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔