لاہور ( آن لائن )مہنگائی کا طوفان، آٹا، گھی، تیل اور روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری نرخ نامہ غیر مؤثر، اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ مہنگی فروخت، شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ آٹا، گھی، تیل، دودھ اور دیگر روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بلند ترین سطح پر پہنچ رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ بازاروں میں اشیاء مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کا 5کلو آٹے کا تھیلا 1030روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ درجہ اول گھی 598روپے اور سن فلاور آئل 618روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح درجہ دوم گھی 540 روپے جبکہ کوکنگ آئل 460روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے، جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔