• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی جانب سے بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کرنیکی حمایت

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعہ کے روز بڑھتے ہوئے غیر مالیاتی پنشن واجبات کی رفتار کو ’’سپرسونک‘‘ قرار دیتے ہوئے بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی فاروق ایچ نائیک کی تجویز کی حمایت کی۔یہ گفتگو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ہوئی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی۔ اجلاس کا مقصد مالیاتی بل 2025-26 پر سفارشات کو حتمی شکل دینا تھا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن کی غیر مالیاتی واجبات بہت زیادہ ہیں، جس کے باعث حکومت نے پنشن اصلاحات کا آغاز کیا تاکہ مالی بوجھ کو روکا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید