اسلام آباد(رانا غلام قادر)سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20سے21میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کو رس کیلئے گریڈ بیس یا اس کےمساوی افسروں کی نامزدگی کیلئےچھ رہنما اصول (گائیڈ لائنز) جاری کردیے ہیں کسی افسر کی این ڈی یو نامزدگی کردی جاتی ہے توان کیلئے لازمی ہے کہ وہ اس کورس کو جوائن کریں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے سیکرٹریوں ۔تمام چیف سیکرٹریز۔ اور دیگر وفاقی اداروں کے سر براہان کو بھیجے گئے آفس میمو رنڈم میں ہدایت کی ہے کہ مستقبل میںنیشنل سیکورٹی اینڈ وار کو رس کیلئے نامزدگی کرتے وقت ان چھ رہنما اصو لوں پر عمل درآ مد کو ییقنی بنایا جا ئے۔