اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیپرا میں آٹھ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے عبوری ٹیرف درخواستوں پر گزشتہ روز سماعت ہوئی نیپرا حکام کے مطابق ان کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کیلئے عبوری ٹیرف مانگا ہےان بجلی تقسیم کار کمپنیو ں میں گیپکو کیسکو میپکو سیپپکو ہازیکوپیسکو حیسکو اور ٹیسکو شامل ہیں حکام کے مطابق کمپنیوں نے مجموعی طور پر آئندہ مالی سال کیلئے 455 ارب روپے مانگے ہیں یہ رقم بجلی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن مارجن کی مد میں مانگی گئی سماعت کے دوران بتا یا گیا بجلی کچھ بجلی تقسیم کا کمپنیوں کے نقصانات بہت زیادہ ہیں اس موقع پر یڈیشنل سیکرٹری پاور محفوظ بھٹی بتایا بجلی کی قیمتوں مین کمی کے بارے میں یکم جولائی سے سے قبل معلوم ہو جائے گا نیپرا میں درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔