کراچی ( رپورٹ : محمد منصف )سندھ حکومت نے ہائی کورٹ کے ججز کیلئے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ریسٹ ہاوس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال اس منصوبے پر 9 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کئے جائینگے۔ سندھ حکومت نے نئے مالی سال برائے 2025۔26 میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جس میں عدالت عالیہ کے ججز کے لئے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر ریسٹ ہاوس تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ بھی شامل ہے اور اس کے لئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔