• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPK بجٹ، محصولات کے اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی، 5 سو ارب خسارے کا سامنا

پشاور( ارشدعزیزملک )خیبر پختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محصولات کے اعداد و شمار مبالغہ آمیز دکھائے گئے ہیں، کیونکہ گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی وفاق سے حاصل ہونے والی رقم اور اصل وصولی کے درمیان نمایاں فرق سامنے آیا ہےیوں صوبے کو پانچ سو ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔یہ محصولات صوبے کے وفاقی محاصل میں حصہ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ (NHP)، اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے گرانٹس پر مشتمل ہیں۔تاہم ہر سال وفاقی حکومت نے جو رقوم مختص کیں، ان کا بڑا حصہ خیبر پختونخوا کو نہ مل سکا، جس سے ترقیاتی منصوبے اور مالیاتی منصوبہ بندی متاثر ہوئی۔سال بہ سال درج ذیل فرق دیکھنے میں آیا:مالی سال 2021-22 میں خیبر پختونخوا کے لیے 1118 ارب روپے مختص کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید