• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جون کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں معمولی کمی

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کے توانائی ریگولیٹر نے جون کے لیے ری گیسفائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کی ہے، جس کی وجہ ٹرمینل چارجز میں معمولی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) دونوں کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ یہ تبدیلیاں وفاقی پالیسی ہدایات کے مطابق ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے اخراجات میں 0.09 فیصد تک معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید