• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPحکومت آئندہ مالی سال میں 165 ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ لے گی

پشاور(ارشدعزیزملک) خیبر پختونخوا حکومت کو مالی سال 2025-26 کے دوران 177 ارب 18 کروڑ روپے کی غیر ملکی امداد حاصل ہوگی، جس میں سے 165 ارب 53 کروڑ روپے قرضوں جبکہ 11 ارب 65 کروڑ روپے گرانٹس (امداد) پر مشتمل ہوں گے،81 ارب 41 کروڑ 12 منصوبوں کے لئے ورلڈ بینک ،یوایس ایڈ سب سے زیادہ گرانٹ 5ارب 25 کروڑ 2منصوبوں کے لئے دے گا ۔غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ قرضوں پر مشتمل ہے جو مجموعی رقم کا 93فیصد سے زائد بنتا ہے، جبکہ صرف7 فیصد امداد گرانٹس کی صورت میں ہے۔ صوبائی بجٹ کے مطابق یہ خطیر رقم 49ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید