• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز ”دیمک‘“ کا دھماکہ خیز دوسرا ہفتہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی سینما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہارر فلم ”دیمک“ شاندار کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ ملک بھر کے مختلف سنیما گھروں میں اس فلم کے تمام شوز مکمل طور پر ہاؤس فل جا رہے ہیں، اور شائقین ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں نظر آ رہے ہیں۔بصری اثرات، مضبوط کہانی اور نامور فنکاروں کی جاندار اداکاری نے فلم بینوں پر اپنا سحر طاری کردیا ہے اور عوام کی ”جیو فلمز“سے توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ”مانڈی والا انٹرٹینمنٹ“کے تحت ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ”دیمک“ کو دیکھنے کیلئے فیملیز کی بڑی تعداد بے تاب نظر آرہی ہے، اور سنیما گھروں میں بھرپور رش اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ فلم کے جدید ویژوئل ایفیکٹس، سنسنی خیز کہانی اور بہترین ہدایت کاری نے ہر عمر کے ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور سونیا حسین کی اداکاری نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ”دیمک“نا صرف ایک خوفناک تجربہ ہے بلکہ عالمی معیار کی فلم بھی ہے جس پر پاکستان سینما کو فخر ہے۔ یاد رہے کہ ”جیوفلمز“ اس سے قبل بھی کئی شاہکار فلمیں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈآف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر“ پیش کر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید