واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اسرائیل سے درخواست کی کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرے اور ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان کا ہدف امن قائم کرنا ہے۔جس کے چندگھنٹوں بعد ہی ٹرمپ کے قریبی بین الاقوامی اتحادیوں میں سے ایک اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ایک بڑی فوجی مہم جوئی کرکے ان کے مشورے کی خلاف ورزی کی ،جسے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف قبل از وقت حملہ قرار دیا گیا ہے۔یہ حملہ ٹرمپ کے دوسری مدتِ صدارت کے آغاز میں امن کا داعی ہونے کے بلند مقصد کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔ جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ان کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے،صدرپیوٹن کے ساتھ ڈونلڈٹرمپ گرمجوش تعلقات کا دعویٰ کرتے ہیں ۔