• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی حملہ دہشتگردی ، تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ،حسین مقدسی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے استعماری صیہونی جارحیت، کھلی جنگی دہشتگردی اور تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو تمام عالم اسلام پر حملہ اور خطے میں صیہونی و استعماری بالادستی کے حصول کا مذموم گھناونا فعل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیل کی مذمت کریں۔ اسرائیل ایک ایک کر کے اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹا رہا ہے جبکہ اس کا اصل نشانہ پاکستان اور اس کی جوہری صلاحیت ہے۔
اسلام آباد سے مزید