کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے موسی ٰ کالونی میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی کو گرفتار کرلیا،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم نے 1991میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 8مزدوروں کو قتل کرنے اور سال 2003میں 2مذہبی جماعت کے کارکنوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے۔