• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کے زور پر شہری سے واردات کا مقدمہ، تین ملزمان بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلحہ کے زور پر شہری سے واردات کرنے کے مقدمے میں تین ملزمان بری کردیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے فیصلہ سنادیا۔استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکا م رہا۔ عدالت نے تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے مقدمہ نمٹادیا۔ملزمان میں اسد، جلال اور فرمان شامل ہیں۔عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا۔ملزم فرمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھا۔عدالت نے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید