• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کا علی نواز بلوچ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار، مرحوم کا سوئم آج ہوگا

کراچی (پ ر)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی لیاری کے نوجوان جیالے علی نواز بلوچ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم علی نواز بلوچ ایک نظریاتی کارکن تھے، اور انکی پارٹی کیلئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پی پی کے جیالے علی نواز بلوچ کومیوہ شاہ قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا ۔مرحوم کا سوئم آج ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید