• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ آباد، منشیات فروش خاتون گرفتار، اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی رقم برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتارکرلیا ، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچ آباد کے قریب چھاپہ مارا، جہاں سے منشیات فروشی میں ملوث خاتون تسلیمہ عرف "ڈی ایس پی" کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ خاصی بدنام اور منشیات فروشی کے طور پر مشہور تھی۔چھاپے کے دوران خاتون کے قبضے سے 520 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی، پولیس نے موقع پر ضابطے کی کارروائی کے بعد منشیات کو تحویل میں لے لیا۔ گرفتار خاتون علاقے کے مختلف خفیہ مقامات پر منشیات کی سپلائی میں ملوث رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید