• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے سے نوجوان کی مبینہ تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے کے قریب سے ایک نوجوان کی مبینہ طور پر تشدد زدہ لاش ملی جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق سچل تھانہ کی حدود سپر ہائی وے ٹیچر سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے ایک نوجوان کی 3 روزہ پرانی لاش ملی جسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،تاہم لاش کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید