• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینیٹ کا 9 واں اجلاس کامیابی سے منعقد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی کے سینیٹ کا 9واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد سینیٹ ارکان نے رکن سینیٹ اور سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیاگیا۔ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینے، سالانہ رپورٹ 2024-25 کے مسودے اور وہیکل مونیٹائزیشن پالیسی سمیت اہم نکات کی منظوری دی گئی۔ سینیٹ نے داؤد یونیورسٹی کی آمدنی سے اخراجات پورے کرنے کی حکمت عملی اور سرمایہ کاری پالیسی کو بھی سراہا ۔ اجلاس میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں افواج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور آپریشن ’’بنیانِ مرصوص‘‘ اور ’’معرکہ حق‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے سینیٹ اراکین کی قیمتی تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید