کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر اطلاعات عبدالعزیز ہکڑو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ عبدالعزیز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزراء نے اپنے الگ تعزیتی بیانات میں والدہ کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے اور ان کا دنیا سے چلے جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔