• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے حکم پرسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم کر دیئے گئے۔ اس موقع پر سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک سٹاف کے رویئے کی نگرانی کرنا، عوام کے ساتھ مثبت اور خوش اخلاق رویہ اپنانا اور قانون کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دینا ہے ۔انہوں نے کہاکہ باڈی کیم سے نہ صرف ٹریفک اہل کاروں کی سرگرمیوں اور ان کے رویئے کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی بلکہ شہریوں کی سڑک پر ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تا کہ سڑکوں پر حادثات سے بچا جا سکے اور انکے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید