• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نیا فنانس بل ‘‘ ای کامرس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025ء سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ضروری ترامیم کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے تحت ای کامرس پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کی نئی شرحیں نافذ کر دی گئی ہیں۔ ترمیم شدہ بل میں "ڈویژن IVA" کے تحت ان لین دین پر ٹیکس کی وضاحت کی گئی ہے جو ڈیجیٹل ذرائع یا بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جائیں گی۔ اگر ادائیگی کی گئی رقم دس ہزار روپے سے کم ہے تو ایک فیصد، دس ہزار سے زائد لیکن بیس ہزار سے کم رقم پر دو فیصد، جبکہ بیس ہزار روپے سے زائد رقم پر محض 0.25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید