واشنگٹن(این این آئی) اقلیتی امور کے بارے میںاقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد مسلم اقلیت کے تحفظ میں ناکامی پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقلیتی امورپر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولس لیورٹ نے امریکی کانگریس کی بریفنگ میں کہا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کو تشدد اور امتیازی سلوک سے بچانے کی اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پر پورا نہیں اتر رہا۔یہ تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 22اپریل کو پہلگام حملے کے بعد صرف دو ہفتوں میں مسلمانوں کے خلاف 184 نفرت انگیز واقعات رپورٹ کئے۔