• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، ایران

کراچی(نیوزڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، ایرانی حکام نے اسرائیلی آباد کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے فوری طور پر خالی کر دیں، ایرانی میزائل حملوں کے دوران اتل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن گونجتے رہے ، لوگوں میں خوف وہراس برقرار۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر میزائلوں سے دوسرا حملہ کر دیا، اتل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن گونجنے لگے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی اسرائیل سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں، ایک میزائل عمارت میں لگا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر سائرن کی آوازیں گونجنے لگی ہیں۔ایرانی فوج نے اسرائیلی آباد کاروں سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے فوری طور پر خالی کر دیں، اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔
اہم خبریں سے مزید