ملتان(سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ جب اسرائیل اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے تھے تو ان کو نتیجہ خیز بنانے کی بجائے اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کر دی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، دنیا میں امن کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ مذاکرات کا راستہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 عنایت پور مہوٹہ میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔