• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ناقابلِ قبول ہے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا،کمشنرآفس میں ہونےوالے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو،ڈی سی خانیوال سلمیٰ سلیمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر نے واضح کیا کہ ٹماٹر، پیاز، لیموں سمیت اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں سے مارکیٹس تک سپلائی چین کی ذاتی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڑھی بازار اور کسان سہولت مراکز کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا ۔
ملتان سے مزید