ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے ضلعی ذمہ داران کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت حافظ ابو الحسن نے کی، حافظ ابو الحسن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایک نظریاتی اور عوام دوست جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی،اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تشکیل دیا گیا۔