• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی یورپ کے مختلف ایئر بیس پر لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)فلائٹ راڈار نے امریکی فضائیہ کے تقریبا 30 طیاروں کے ایک غول کی تصویر جاری کی ہے جو یورپ کے مختلف ایئر بیسز پر اتارے گئے ہیں۔ زیادہ تر طیارے شمالی اٹلی، بیلجیم، جرمنی، اسکاٹ لینڈ، اسپین اور یونان کے ایئریسز پر تعینات کیے گئے۔ فلائٹ راڈار کے مطابق امریکی فضائیہ کے تقریباً 30 طیارے، جن میں سے زیادہ تر KC-46A Pegasus اور KC-135 Stratotankers، رات گئے امریکا سے روانہ ہوئے، یہ طیارے یورپ پہنچ کر الگ الگ ہوگئے۔ گو کہ ان طیاروں کی آخری منزل نامعلوم تھی مگر فلائٹ راڈار کی ٹریکنگ کے بعد دو طیارے شمالی اٹلی میں ایویانو ایئر فورس کے اڈے پر لینڈ کرتے دیکھے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید