• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ، فیک نیوز کیساتھ AI کے ذریعے نفسیاتی حملوں کا سلسلہ عروج پر

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان اور بھارت کی جنگ اور جاری کشیدگی کے بعد اب ایران اور اسرائیل جنگ میں بھی فیک نیوز کے ساتھ ساتھ اے آئی(آرٹیفیشل انٹیلی جنس )کے ذریعے ایک دوسرے پر نفسیاتی حملوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اور اس جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور انداز میں منفی استعمال سے اپنے اپنے دشمنوں کیخلاف پروپیگنڈا جاری ہے۔اس منفی اقدام میں پاکستان کا نام بھی استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وضاحت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو پیر کو سینٹ کے اجلاس کے دوران کرنی پڑی،تفصیلات کے مطابق اس سارے عمل میں انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد بھی منظر عام پر آگئے ،ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید