• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی کی سربراہ مقرر

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی کی سربراہ مقرر کیاگیا ہے۔ بلیز میٹرویلی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ برطانوی تاریخ میں پہلی بار برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنایا گیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید