• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف مطالبہ، SEZ کیلئے 10 سال میں ٹیکس مراعات ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر خصوصی اقتصادی زونز کے لیے آئندہ 10سال میں ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فنانس بل کے مطا بق خصوصی اقتصادی زونز کو حاصل ٹیکس مراعات 2035تک رہیں گی جبکہ 2030کو ختم ہونیوالی ٹیکس استثنی ٰ میں مزید توسیع نہیں ہوگی ،سالانہ 6ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری, یہ انکشاف ایف بی آر حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کیا، چیئرمین ایف بی آر راشد محمو د لنگڑیال نےبتایا کہ پاکستان میں سالانہ 6ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہوتی ہے اس میں دو ہزار ارب روپے انکم ٹیکس اور 4ہزار ارب روپے سیلز ٹیکس چوری ہوتی ہے،وزیر خزانہ اورنگزیب نےایران اسرائیل کشیدہ صورتحال پر بتایا کہ حکومت تیل کی قیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے،اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، قائمہ کمیٹی نے ٹیکس دہندگان کو ڈیٹا بنکوں کےساتھ شیئر کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے کاروبار بیرون ملک منتقل ہو جائیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید