• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR افسران کے اختیارات کے غلط استعمال سے بچنے کیلئے چھ شرائط

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ٹیکس فراڈ کیسز میں گرفتاریوں کی سخت شرائط پر پارلیمنٹیرینز اور تاجروں کے شدید شور شرابے کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کے اختیارات کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے چھ ضروری شرائط کو نرم کرنے اور شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سی ای اوز، سی ایف اوز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی گرفتاریوں کو شامل کرنے کے لیے چھ پیشگی شرائط میں ایسے حفاظتی اقدامات شامل ہیں جیسے کہ (۱) اگر ٹیکس فراڈ میں ملوث شخص فرار ہونے کی کوشش کرے (۲) شواہد میں مداخلت یا چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرے (۳) طلبی کے لیے تین نوٹسز جاری کیے گئے ہوں لیکن وہ پیش نہ ہو (۴) ٹیکس فراڈ کی ایک مخصوص حد سے تجاوز ہو (۵) ایگزیکٹوز کی گرفتاری کے لیے 50 ملین روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ ہو (۶) گرفتاری کی منظوری ایف بی آر کے خصوصی بورڈ اور چیمبر آف کامرس یا نجی ممبر کے نمائندے کے ساتھ دی جائے۔ آئی ایم ایف نے مالیاتی بل 2025-26 کے مؤثر نفاذ کے ذریعے 389 ارب روپے حاصل کرنے پر ایف بی آر سے اتفاق کر لیا ہے۔ اگرچہ حکومتی وزراء نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی پینلز کے سامنے دعویٰ کیا کہ گرفتاری کے اختیارات موجودہ قوانین کے تحت ایف بی آر کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید