• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا میں صنعتوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، حکام FBR

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دی اور بتایا کہ فاٹا میں صنعتوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، چار مراحل میں مکمل طور پر سیلز ٹیکس لگائیں گے، کمیٹی نے فاٹا میں صنعتوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں کمی کا معاملہ آج منگل تک ملتوی کر دیا، ارکان نے فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دینے کے فوائد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،اجلاس میں سیلز ٹیکس فراڈ کی ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا ، سینٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث شخص کو دس سال کی بجائے پانچ سال تک قید کی سزا ہونی چاہیےاور جرمانہ ایک کروڑ روپے سے کم کر کے 50لاکھ روپے کیا جائے ، پراسکیوشن سے پہلے تین الگ الگ نوٹس دیئے جائیں ، ہائی کورٹ کو یہ اختیار دیا جائےکہ 60روز کے اندر اپیل پر فیصلہ کرے ،انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کیلئے دو سال کی سزا بھی زیادہ ہے، سینٹرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایف بی آر انکوائری کے دوران ٹیکس فراڈ تسلیم کرنے کی صورت میں ٹیکس کی رقم ہی وصول کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید