• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز ایکٹ میں ترمیم، کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای، بلٹی کو قانونی حیثیت مل گئی

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025ء سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ضروری ترامیم کے لیے فنانس بل میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے جن کے تحت کسٹمز ایکٹ 1969ء میں قابل ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ترمیم شدہ بل کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تحت "ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ رسک مینجمنٹ، کسٹمز" قائم کیا جائے گا، جسے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت سابقہ انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کے تمام اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔ مزید برآں، "ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز آکشن" اور "ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، کسٹمز" کی تشکیل نو بھی بل میں شامل ہے، جن میں ڈائریکٹر جنرل سمیت متعلقہ عہدیداران کی تقرری کا اختیار بورڈ کو حاصل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید