• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے وطن واپس آنیکا حکم

اسلام آباد(فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد ڈھاکہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئی تھیں، وہ بنگلہ دیش واپسی کے لیے جاری کردہ حوالگی (ایکسٹریڈیشن) کے حکم کی بھی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے درمیان شیخ حسینہ کی حکومت نے برسراقتدار رہنے کی ناکام کوشش میں جو کریک ڈاؤن کیا، اس میں تقریباً 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید