• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس، وافر ذخائر پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیراعظم کی ہدایت پرا یران پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر وزیرخزانہ اورنگزیب کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ، اجلاس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں،کمیٹی کا مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا اور کسی بھی ممکنہ بحران سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہےکمیٹی کو حالیہ صورتحال میں جو اقدامات سونپے گئے ہیں ان میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور رسد کے تسلسل پر گہری نظر رکھنا،قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے زرِ مبادلہ پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کے لیے پیشگی حکمتِ عملی تجویز کرنااورطویل کشیدگی کی صورت میں مالی اثرات کا تفصیلی تجزیہ پیش کرناہے، کمیٹی کو اجلاس پیر کو ہوا ، جلاس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید