• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی حملے، امداد کے منتظر 20 فلسطینیوں سمیت 68 شہید، 200 زخمی

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 68 فلسطینی شہیداور 200زخمی ہوگئے جن میں سے 20امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مقام کے قریب شہید ہوئے، اقوام متحدہ کے حکام نے اسرائیلی حمایت یافتہ امداد کی ترسیل کے طریقوں کی مذمت کی ہے،خوراک کے حصول کی کوشش میں سیکڑوں فلسطینی جان سے جاچکے ہیں۔طبی حکام نے بتایا کہ رفح میں امدادی تقسیم کے مقام کے قریب کم از کم 20 فلسطینی شہیداور 200 زخمی ہوئے، جو کہ روزانہ کی اجتماعی قتل عام کا تازہ ترین واقعہ ہے، جس میں اسرائیل کی جانب سے تقریباً تین ماہ کی مکمل ناکہ بندی کو جزوی طور پر ہٹانے کے بعد تقسیم کا نیا نظام نافذ کرنے کے بعد سےخوراک تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو شہیدکیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ سرائیل نے غزہ میں امداد کی زیادہ تر تقسیم کی ذمہ داری ایک نئے امریکی حمایت یافتہ گروپ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کو سونپ دی ہے، جس نے اسرائیلی فوجیوں کے زیر نگرانی علاقوں میں تین مقامات پر امداد کی تقسیم کے مراکز قائم کیے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ ایف کی تقسیم ناکافی، خطرناک اور انسانی غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی ہے۔پیرکو ہونے والی فائرنگ کی اطلاعات کے بارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔گزشتہ واقعات میں اس نے کبھی کبھار فوجیوں کی طرف سے امدادی مقامات کے قریب فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک احمد فیاد نے کہا کہ ہم یہ سوچ کر وہاں گئے کہ ہمیں اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لیے امداد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید