• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید