• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس بل میں ترمیم کی منظوری، بیرونی وصولیوں کا تخمینہ 57 کھرب سے زائد مقرر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025ء سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ضروری ترامیم کے لیے فنانس بل میں اہم ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران بیرونی وسائل سے حاصل ہونے والی مجموعی وصولیوں کا تخمینہ 5,777,554 ملین روپے لگایا گیا ہے، جن میں قرضے اور گرانٹس دونوں شامل ہیں۔ ان وصولیوں میں 5,047,928 ملین روپے بیرونی قرضوں کی مد میں شامل ہیں، جن میں سب سے زیادہ حصہ 4,413,510 ملین روپے کے دیگر قرضوں کا ہے، جبکہ پروگرام لونز 418,699 ملین روپے اور پروجیکٹ لونز (PSDP) 215,719 ملین روپے پر مشتمل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید