• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ تنازع کے باوجود اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں

لندن(اےایف پی)اسرائیل اور ایران میں جاری جنگ چوتھے روز بھی جاری رہنے کے باوجود عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ گزشتہ روز تیل کے ذخیروں میں اضافہ کےباعث تیل کی بڑھتی قیمتیں پیچھے کی طرف چلی گئیں،اس کی ایک وجہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تنازع کے خدشات میں کمی ہوئی ہے،دوسری طرف اسرائیل اور ایران نے چوتھے دن بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے،ڈالر اور سونے کی عالمی قیمت میں بھی قدرے کمی ہوئی ہے۔یورپی حصص بھی غیر یقینی صورتحال کے باوجودلچکدار تھے-
اہم خبریں سے مزید