اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی محتسب انسداد ہراسیت، فوزیہ وقار نے بینک کے سابق برانچ مینیجر محمد جمیل کی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ اس بات کی توثیق ہے کہ انصاف صرف سخت نہیں بلکہ منصفانہ بھی ہونا چاہیے۔محمد جمیل کو ایک خاتون کولیگ کی جانب سے جنسی ہراسگی کی شکایت کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو فوسپا میں چیلنج کیا، جس میں انہوں نے تحقیقات کے عمل اور سزا دونوں پر سوال اٹھایا۔وفاقی محتسب نے ثبوتوں کا مکمل جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ اگرچہ بینک کی انکوائری قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئی، تاہم برطرفی جیسی سخت سزا غیر متناسب تھی۔ شواہدجن میں دفتر ی اوقات کے بعد واٹس ایپ پر بھیجا گیا شادی کی پیشکش والا پیغام شامل ہے۔