اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے جائیداد ، نئی گاڑی کی خریداری، بنک اکائونٹس کو منجمد کرنے ، سکیورٹیز میں سرمایہ کاری اورکسی قسم کی ٹرانزکشن کےلیے گزشتہ سال کے ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کی گئی رقم سے 500فیصدزیادہ ہونے کی صورت میں پابندی لگانے کی سفارش کی اور ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ سال کے گوشوارے میں ظاہر کی گئی رقم سے 130فیصد سے زیادہ ہونے کی صورت میں پابندی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت کم رقم ہے کم از کم گزشتہ سال کی سٹیٹمنٹ سے 500فیصد زیادہ ہونے کی صورت میں یہ پابندی لگائی جائے ۔