• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، 1275 ارب کا گردشی قرض ختم کرنے کیلئے مالیاتی اسکیم منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی کابینہ نے قومی بجٹ پر نیا مالی دباؤ ڈالے بغیر اگلے چھ سالوں میں1275ارب روپے کے گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی مالیاتی اسکیم ،کمال الدین ٹیپو کو کمیشن برائے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کا چیئرپرسن تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔اس اسکیم کے تحت پاور ہولڈنگ کمپنی کی 683 ارب روپےکی ری فنانسنگ کی جائے گی اور آئی پی پیز کے بقایا جات کی ادائیگی بھی کی جائے گی‘کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لیا جائے گاجبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کو ہم نے بتا دیا تھا کہ زراعت پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا‘آئی ایم ایف نے ہماری اس بات کو تسلیم کر لیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی اور پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید