اسلام آباد (ایجنسیاں)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا‘ سولزپینلز پرٹیکس کی شرح کو18سے کم کرکے 10فیصد کرنے پر اتفاق ہواہے‘آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات چیت جاری ہے‘ہمیں مل کرآگے بڑھنا ہے‘ ہم مفاہمت پریقین رکھتے ہیں‘ جائز مسائل اورتحفظات کودورکرنے کیلئے تیارہیں۔ بدھ کوقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ سولرائزیشن میں انورٹرز اوردیگر اشیا کا54فیصد حصہ پہلے سے معمول کے ٹیکس نظام میں شامل ہے، 18فیصد سیلز ٹیکس کی تجویزباقی 46فیصد حصہ سے متعلق ہے، باہمی مشاورت کے بعدسولز پینلز پرٹیکس کی شرح کواب 18فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔