واشنگٹن (عظیم ایم میاں)ٹرمپ۔ عاصم منیر ملاقات اور لنچ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی،پاکستان کے فوجی قائد سے امریکی صدر کی ملاقات عملی طور پر انتہائی اہم اثرات کی حامل ،نریندر مودی نے واشنگٹن آنے سے انکار کرکے جنوبی ایشیا میں امن کے مفادات کو سبوتاژ کردیا،کینیڈا میں منعقدہ جی 7ممالک کی کانفرنس سے جلد واشنگٹن واپسی کے وقت صدرٹرمپ نے ناراض بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واشنگٹن آنے کیلئے کہا تو نریندر مودی نے مصروفیت کاعذر کرکے واشنگٹن آنے سے معذرت کرلی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے اس انکشاف کے بعد صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو چڑانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مداخلت کرکے جنگ بندی کرانے کا وہ منتر دھرا دیا جو اب نریندر مودی کی چڑ بن چکا ہے۔