• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، عاصم منیر ملاقات، داخلی و خارجہ سطح پر توقعات اور اضطراب

اسلام آباد(فاروق۱ قدس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات پاکستان کی کسی بھی اہم شخصیت سے پہلی ملاقات ہے،پاک بھارت کشیدگی،ایران اسرائیل کی جنگ کے عالمی منظر نامے میں ہونیوالی ملاقات کا ارتعاش ، مودی کی جھلاہٹ اور تشویش،ملک میں سیاسی مخالفین کی مایوسی اور اعتماد سےمحرومی کا فوری ردعمل ،پاک بھارت جنگ اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی پھر اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں اس ملاقات کو صرف جنوبی ایشیا کی ممالک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے اہم ممالک میں توجہ کیساتھ دیکھا گیا۔اب پوری دنیا میں یکسوئی کیساتھ اس ملاقات کے نتائج و اثرات کا انتظار شروع ہوگیا ۔دوسری طرف جنرل عاصم منیر کا یہ دوسرا دورہ امریکا ہے،اس سےقبل وہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ دسمبر 2023کے آخری ہفتے میں امریکا گئے تھے،جہاں اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ سطحیٰ عسکری اور انتظامی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں اور فیلڈ مارشل کی حیثیت سے اب انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کی ۔
اہم خبریں سے مزید