اسلام آ باد( رانا غلام قادر) سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام للہ ضان دھاریجوکی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے 341 افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ۔ سنیارٹی لسٹ میں وقاص الحسن کو سینئر موسٹ اور سب سے آخری یعنی 341ویں نمبر پر محمد عثمان اشرف کو قرار دیا گیا ۔ سنیارٹی لسٹ 13 جون 2025 تک کے افسران کے مطابق متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تیار کی گئی ہے۔ سنیارٹی لسٹ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اگر کسی افسر کو اپنی سنیارٹی پوزیشن پر اعتراض ہو تو وہ 15 دن کے اندر دستاویزی ثبوت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کر سکتے ہیں۔