• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب کا پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نوٹس

پشاور(ارشد عزیز ملک )قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کو کوہستان کرپشن اسکینڈل میں انکوائری کے لیے طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اعظم سواتی پر سرکاری فنڈز کی غیر قانونی نکاسی اور خوردبرد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق کوہستان میں اربوں روپے کی سرکاری رقم کے غیر قانونی استعمال کے اس کیس میں کروڑوں روپے اعظم سواتی کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ نیب نے اعظم سواتی کو 23 جون 2025 کو صبح 11 بجے نیب ہیڈکوارٹرز حیات آباد پشاور میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ ریکارڈ سمیت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (CIT-I) کے سامنے پیش ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید