اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) مالی سال 2025-26 کی مالی تجاویز کو مؤثر بنانے اور ٹیکس قوانین میں اصلاحات کے لیے منظور کردہ فنانس بل کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 37A کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ ٹیکس فراڈ اور دیگر قابل تعزیر جرائم کی مؤثر تفتیش اور کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔